ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہے
وزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں کرونا ویکسین کا استعمال رواں ماہ شروع ہوجائے گا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’وزارتِ صحت اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزر کی ویکسین رجسٹرڈ ہونے کے بعد دوا درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور آئندہ چند روز میں مطلوبہ خوراکیں سعودی عرب پہنچ جائیں گی‘ڈاکٹر جوخدار کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی رجسٹریشن کے بعد اب ہم دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں، اس ضمن میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند روز میں ویکسین محفوظ طریقے سے مملکت پہنچ جائے گی جس کے بعد فوری طور پر اسے مریضوں کو لگانے کے مرحلے کا آغاز ہوجائے گا، یعنی دسمبر کے اختتام سے قبل ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا‘۔۔