Home ASIA ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا...

ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا ،اور دل جیت بھی جیت لئے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا صرف شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ عنقریب ترکی اور آذربئیجان کے شہری صرف شناختی کارڈ پر ایک دوسرے کے ممالک میں سیروتفریح کر سکیں گے
انہوں نے بتایا کہ آذری ہم منصب کے ساتھ اس معاملے پر ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت صرف شناختی کارڈ پر ہی ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ سیروسیاحت ممکن ہو سکے گی۔
ترک وزیرخارجہ نے لکھا کہ یک ملت دو ریاست کو یہی زیب دیتا ہے اور یہ عملدرآمد خیر وبرکت کا وسیلہ بنے گا۔

یہ پیش رفت ترک صدر رجب طیب اردوان کاراباغ کی آرمینی قبضے کی رہائی کی مناسبت سے صدر الہام علییف کی جانب سے مدعو کیے جانے پر مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کے بعد سامنے آئی ہے۔

ترک صدر نے پریڈ سے خطاب میں کہا تھا کہ آذربائیجان داستانیں رقم کرنا جاری رکھے گا، آذربائیجان کا اپنی سرزمین کو آزاد کروانا جدوجہد ختم ہونے کا مفہوم نہیں رکھتا اگر آرمینی عوام کاراباغ جنگ سے سبق سیکھ لیتی ہے تو یہ چیز علاقے میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

سعودی عرب میں کرونا ویکسینشن کے آغاز سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا  ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہےوزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر...

روس میں‌ خودکش دھماکا، جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔روس کے شمالی علاقے قفقاز...

ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا ،اور دل جیت بھی جیت لئے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا صرف...

بگ بیش لیگ، میں پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کا اعلان ہو گیا

پاکستانی خرچ کرکٹر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تباہی مچانے کو تیار، انٹرنیشنل مصروفیات میں تبدیلیوں پر پاکستانی...

Recent Comments