Home ASIA بھارت۔ پولیس کو دیکھ کر دولہا فرار، اور شادی ہال میں...

بھارت۔ پولیس کو دیکھ کر دولہا فرار، اور شادی ہال میں کھلبلی مچ گئی اخر کیوں

نئی دہلی : بھارت میں شادی کی تقریب میں اس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب غیر قانونی شادی کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس ہال میں داخل ہوئی جسے دیکھ کر دولہا موقع سے فرار ہوگیا۔
مغربی بنگال کے پرگنہ ضلع کے حسن آباد میں عین نکاح کی تقریب کے دوران اس وقت شور شرابا برپا ہوگیا جب پولیس کو آتا دیکھ کر دولہا بھی نکاح چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
حسن آباد کے رہائشی رجب علی غازی اپنی 15 سالہ بیٹی کا نکاح 22 سال کے عابد علی مستری سے کرانے کی پوری تیاری کرچکے تھے۔
کہ شادی کی تقریب کا مکمل اہتمام کیا گیا اور مہمانوں کے طعام کیلئے طرح طرح کے کھانے بھی تیار کیے جاچکے تھے اچانک شادی ہال کے اندر پولیس اہلکاروں کو آتا دیکھ کر دولہا کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے آنے اور دولہا کے فرار ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، لوگ افراتفری اور خوف ہراس کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس آفیسر سبھاسیش داس نے نابالغ دلہن شبنم (فرضی نام ) کے والد رجب علی غازی کو بلایا اور ان کی بیٹی سے متعلق تفصیلی پوچھ گچھ کی جس پر دلہن کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال ہے، یہ بات مجھے اچھی طرح سے پتہ ہے لیکن ایک اچھا رشتہ ملا ہے اس لیے شادی کے لیے میں راضی ہوا اس میں کیا غلطی ہے۔

جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جی ہاں آپ کی غلطی یہ ہے کہ لڑکی کی عمر15سال ہے اور قانونی طور پر وہ شادی کے قابل نہیں ہے اس بنیاد پر نکاح میں موجود تمام لوگوں کو جیل جانا پڑسکتا ہے۔

بعد ازاں پولیس افسر کی ہدایت پر مفرور دولہے کو ڈھونڈ کر لایا گیا اور نکاح کی کارروائی مکمل کی گئی، پولیس کی موجودگی میں دس لاکھ روپے اور پانچ پانچ برس کے لیے جیل کے نام مچلکا تیار کیا گیا۔ مچلکے پر لڑکی اور لڑکے کے دستخط لیے گئے اور لڑکی کی شادی کے لیے 18 برس تک انتظار کرنے کی ہدایت جاری کردیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

سعودی عرب میں کرونا ویکسینشن کے آغاز سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا  ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہےوزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر...

روس میں‌ خودکش دھماکا، جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔روس کے شمالی علاقے قفقاز...

ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا ،اور دل جیت بھی جیت لئے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا صرف...

بگ بیش لیگ، میں پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کا اعلان ہو گیا

پاکستانی خرچ کرکٹر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تباہی مچانے کو تیار، انٹرنیشنل مصروفیات میں تبدیلیوں پر پاکستانی...

Recent Comments