Home ENTERTAINMENT کراچی : برنس روڈ کو باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ کر...

کراچی : برنس روڈ کو باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا

کراچی : شہر قائد کے معروف علاقے برنس روڈ کو حکام نے باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کراچی میں انواع و اقسام کے کھانوں کا مرکز کی پہچان رکھنے والے برنس روڈ پر لذیذ کھانوں کے شائقین کا تانتا بندھا رہتا ہے جس کی وجہ اسے شہر کی فوڈ اسٹریٹ بھی کہا جاتا ہے تاہم اسے باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اور کراچی کے ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے نو رکنی کمیٹی اپنی تجاویز ڈپٹی کمشنرکو پیش کرینگی۔
برنس روڈ فوڈاسٹریٹ کی صفائی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے اور قدیمی عمارتوں کو رنگ و روغن کرکے مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ فوڈاسٹریٹ میں استعمال ہونے والے فرنیچر اور سائن بورڈز کےڈیزائن تیار کیے جائیں گے، فوڈ اسٹریٹ کے اطراف خوبصورت روشنیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اور سڑک کی مرمت کیلئے فٹ پاتھ پر فینسی ٹائلز لگائے جائیں گے اور شام کے اوقات میں برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ ٹریفک فری ہوگی، عام ٹریفک کے سڑکوں کا تعین اور کار پارکنگ کیلئے جگہ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
اور شہر کے مرکزی علاقے صدر کے نزدیک واقع برنس روڈ کو دیسی و ثقافتی کھانوں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں لذیذ و مزیدار کھانوں کے کئی چھوٹے بڑے ریستوران قائم ہیں۔ شام ہوتے ہی یہاں کھانا کھانے آنے والوں اور خریدنے والوں کا رش لگ جاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

سعودی عرب میں کرونا ویکسینشن کے آغاز سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا  ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہےوزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر...

روس میں‌ خودکش دھماکا، جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔روس کے شمالی علاقے قفقاز...

ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا ،اور دل جیت بھی جیت لئے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا صرف...

بگ بیش لیگ، میں پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کا اعلان ہو گیا

پاکستانی خرچ کرکٹر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تباہی مچانے کو تیار، انٹرنیشنل مصروفیات میں تبدیلیوں پر پاکستانی...

Recent Comments