Home POLITICS کچھ اور ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں لیکن بتا نہیں سکتا،...

کچھ اور ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں لیکن بتا نہیں سکتا، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کیلئے کام کیا،اور وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اورذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے میرے دل کے قریب رہی ہے، ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کیلئے کام لیا، کچھ غلط کیا تو ذمہ داری لیتا ہوں، انشااللہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گی۔
وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کا خطاب سن کر دکھ ہوا، مولانا فضل الرحمان کی نظراسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے، عمران خان کبھی بھی اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے، ختم نبوت کا وفادار ہوں، مینار پاکستان پر عمران خان نے سیاست کی بلندیوں کو چھوا تھا۔
مینار پاکستان پرپی ڈی ایم مزید پستی کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے اپنے بچوں کو لندن میں بم پروف گھروں میں رکھا ہے، یہ لوگ غریب کے بچے کو کہتے ہیں ہم پر قربان ہوجاؤ، یہ سوداگر ہیں ملکی سیاست میں اتوار بازار لگانے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کو ہٹانے کیلئے یہ تمام متحد ہوچکے ہیں، اپوزیشن بتائے کس سے بات کرے گی کیوں شرمارہی ہے، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد نئی صورتحال سامنے آئے گی۔

سینیٹ الیکشن کے بعد سیاست نئی شکل اختیار کرے گی، جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کےخلاف قانون حرکت میں آئے گا،
اور تمام سیاستدانوں کی جانوں کوخطرہ ہے مجھ پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
شاہدرہ میں کل بڑےدہشت پکڑے،نیکٹانےبھی خبردارکیاہے، تمام دینی قیادت کو دل سے لگاؤں گا،اپوزیشن بےشک باہر نکلے مگر ذہن میں رکھے کہ حکومت5سال پورے کرےگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

سعودی عرب میں کرونا ویکسینشن کے آغاز سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا  ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا ہےوزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر...

روس میں‌ خودکش دھماکا، جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔روس کے شمالی علاقے قفقاز...

ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ دے دیا ،اور دل جیت بھی جیت لئے

آرمینیا سے کاراباغ کا قبضہ چھڑانے پر ترکی نے آذربائیجان کے شہریوں کو آزادی کا بہترین تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا صرف...

بگ بیش لیگ، میں پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کا اعلان ہو گیا

پاکستانی خرچ کرکٹر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تباہی مچانے کو تیار، انٹرنیشنل مصروفیات میں تبدیلیوں پر پاکستانی...

Recent Comments