اسلام آباد: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔
اور مصطفیٰ نوازکھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے قیادت کے سامنے یہ بات رکھی کہ ’میں استعفے کے معاملے کی وضاحت نہیں کرسکتا‘۔اُن کا پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے تصدیق کی کہ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ بالکل غلط ہے، میں پارٹی قیادت اور پالیسی سازوں کے سامنے اپنے تحفظات بیان کروں گا کیونکہ ایسا کرنے سے پی پی خود پر ایک چھاپ لگوا لے گی۔