لندن: برطانیہ نے امریکی کمپنی فائزر کی کرونا ویکسین کے منفی اثرات سامنے آنے کے بعد تحقیقات شاوع کردیا۔
برطانیہ میں منگل سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بذریعہ انجکشن لگائی جا رہی ہے۔
ویکسین لگوانے والے دو لوگوں کو رد عمل سامنے آیا کیونکہ انہیں ’اینا فلیکیس‘ نامی الرجی شروع ہوگئی ہے۔
برطانیہ ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک تھا، یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے مملکت کا ذکر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رہا، منظوری کے بعد پہلی ویکسین لگانے کی بات کا خوب چرچا ہوا اسی طرح جب ویکسین انفیکشن سامنے آیا تو اُس کا بھی خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا۔
امریکا سمیت دیگر ممالک نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ ویکسین سے ہونے والے انفیکشن کی معلومات فراہم کرے تاکہ ویکسین کے حوالے سے فیصلہ کیا جاسکے۔