پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے تو فوری اسپیکر اسدقیصر سے منظور کرا کر دوں گا، اپوزیشن سےمذاکرات تو ہو سکتے ہیں مگر این آراو نہیں دیا جائےگا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا فضل الرحمان کی اربوں کی جائیدادیں ہیں، مولاناکی جائیدادکی مکمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں ان کو چیلنج کیا گیا ہے جواب دیں، علی امین گنڈاپور نےچیلنج کیا جواب دیں یا عدالت لےکرجائیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ ایم آئی سکس اوربھارت سےرابطوں کی دستاویزات بھی دی ہیں، آزادی مارچ کےدوران بیرون ملک قوتوں کیساتھ رابطےمیں تھے، آزادی مارچ کےدوران کشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، چیلنج کیاگیاہےکہ4سوالوں کے جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسپریم کورٹ لےکرگئےوہاں بھی انہوں نےجواب دیا عمران خان نےاپنی ایک ایک پائی کاحساب دیا،