کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہا ہے کہ کے پی ٹی فلائی اوور سے کورنگی جانے کیلئے12ارب کا پروجیکٹ بنارہے ہیں، ملیر میں مہران ایکسپریس بھی بہت جلد مکمل ہو جاےگا۔
یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے مذکورہ منصوبے کی سائٹ جام صادق علی پل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو ملیر ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ملیرایکسپریس وے کے پراجیکٹ انجنیئر پرویز امبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ کی الائنمنٹ مکمل ہوچکی ہے، ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا ہائیڈرولوجیکل سروے بھی مکمل ہوچکا ہے، ملیر ایکسپریس وےمنصوبے کو ہائی فلڈ لیول سے اوپر رکھا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی60 فیصد انوائرمینٹل اسٹڈی ہوچکی ہے، منصوبے کا60فیصد برج اسٹرکچر ڈیزائن مکمل ہوچکا ہے، ای بی ایم کے پاس انڈرپاس کی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے۔