ریاض: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر کے ایک کلک نے لوگوں کو نئی الجھن میں ڈال دیا ہے۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر عبدالقادر المکی نے بلند و بالا مقام سے حرم مکی کے قریب واقع کلاک ٹاور کی تصویر لی جس کے پیچھے دھندلی عمارت بھی نظر آرہی ہے۔
انٹرنیٹ پر جب یہ تصویر شیئر ہوئی تو صارفین نے اسے ترمیم شدہ (فوٹو شاپ) قرار دیا کیونکہ کسی کی عقل یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ 113 کلومیٹر مسافت پر واقع عمارت کس طرح کیمرے میں آسکتی ہے؟۔
جب تصویر کو صارفین نے غور سے دیکھا تو انہیں حرم مکی کے اوپر نظر آنے والی دھندلی عمارت کی چوٹی نظر آئی جو جدہ میں قائم ہے، اس عمارت کو این سی بی کے نام سے سب جانتے ہیں۔
صارفین نے سوال اٹھائے کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کیونکہ این سی بی کی عمارت کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس لیے بیشتر نے اسے فوٹو گرافر کی مہارت نہیں بلکہ فوٹو شاپ کا کمال قرار دیا۔