وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو بہت زیادہ خطرہ ہے، اور بھارت کا گمراہ کن نیٹ ورک بے نقاب ہونے سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گمراہ کن خبروں کے بھارتی نیٹ ورک بےنقاب ہوا، ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بدمعاش بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے، بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو خطرہ ہے، پاکستان خطے میں جمہوریت کے خلاف بھارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔