کورونا ویکسین سے متعلق مہم چلانے والے اداروں کے اتحاد پیپلز ویکسین الائنز نے خبردار کیا کہ امیر ممالک ویکسین ذخیرہ کر رہے ہیں اور غریب ممالک کی عوام اس سے مستفید نہیں ہو پائیں گے۔
پیپلز ویکسین الائنز نامی غیر سرکاری تنظیم نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ اس ٹیکنالوجی میں دوسروں کو بھی شریک کریں تاکہ ویکسین زیادہ سے زیادہ تعداد میں تیار کی جاۓ
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے امیر ملکوں کی جانب سے کورونا ویکسین کے بڑے بڑے آرڈر دینے کی وجہ سے بیشتر غریب ممالک کو سال2021ء میں بھی ویکسین نہیں مل سکے گی۔
آکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گلوبل جسٹس ناؤ جیسی بین الاقوامی تنظیموں پر مشتمل پیپلز ویکسین الائنز کا کہنا ہے کہ درجنوں غریب ملکوں میں دس میں سے صرف ایک شخص کو ہی کورونا ویکسین مل سکے گی