مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کو خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر پی پی کو قصور وار قرار دیا ہے
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’اتنی کرپشن کبھی نہیں ہوئی جتنی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی ہے، ملک کی خرابی کی ذمہ دار پی پی ہے‘۔ بعد ازاں ایک کارکن نے لیگی رہنما کو توجہ دلائی تو خواجہ آصف نے اپنے بیان کو درست کرتے ہوئے بولا کہ پیپلزپارٹی نہیں بلکہ پی ٹی آٗی کے دور میں ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’استعفوں سے حکومت نہیں جاسکتی مگر ان میں سے آدھے اراکین بھی مستعفی ہوجائیں تو اسمبلی چل نہیں سکتی‘۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے 16 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ آصف کو جمع کروادیے۔