اہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ استعفوں کے لیے ابھی باضابطہ طور پر نہیں کہا ہے لیکن پھر بھی گھر پر استعفوں کا انبار لگ چکا ہے۔
لاہور جلسے سے قبل آج ایک ریلی سے خطاب میں مریم نواز نے کہنا کہ منتخب نمائندوں سے 13 دسمبر کے بعد استعفے مانگوں گی، انشاء اللہ استعفے ان کے منہ پر ماریں گے، نواز شریف کے شیر آخری دم تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مریم نواز آج بھی لاہور کی سڑکوں پر رہیں، اور ریلیوں میں کارکنوں کی 13 دسمبر کے جلسے کی دعوت دی، انھوں نے کہا میں جلسے کے لیے آپ کو خود دعوت دینے آئی ہوں، ادھر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ استعفوں کے مشن میں اپوزیشن مشکل کا شکار ہے، اور ن لیگ کو استعفے طلب کرنے کے لیے اب لاہور جلسے کا انتظار ہے۔
پی ڈی ایم جلسہ تھریٹ الرٹ، مریم نواز سمیت دیگر قیادت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے