کویت کے وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی پہلے سے بکنگ کے لیے رجسٹریشن فارم جاری کردیا ہے۔
اور مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک لنک شیئر کیا ہے جس کا مقصد کرونا ویکسین لگوانے والے خواہش مند شہریوں اور تارکین کی ایڈوانس بکنگ کرنا ہو گا۔
اور وزارتِ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ کویت میں مقیم تمام افراد رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، ویکسین ملتے ہی شہریوں کو گروپوں کی صورت میں تقسیم کیا جائے گا اور ترجیحات طے کی جائیں گی کہ پہلے مرحلے میں کس کو ویکسین فراہم کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق رجسٹر ہونے والے شہری یا غیرملکی شخص کو اگر فارم بھرنے کے بعد موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا تو اس کا مطلب ہوگا کہ اُس کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
وزارتِ صحت نے واضح کیا ہے کہ حاملہ خواتین، اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں، ادویات کی وجہ سے الرجی کا شکار افراد، متعدی امراض کا شکار لوگوں کی درخواست ناقابلِ قبول ہوگی۔