ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی حکومت نے آئندہ دو ہفتوں میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا
ابوظبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے آئندہ دو ہفتوں میں تمام کاروباری و سماجی سرگرمیاں بحال کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ابوظبی میں کرونا سے تحفظ کی خاطر احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے تھے جس کے نتیجے میں کامیابی ملی کیونکہ ریاست میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی آگئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب جب صورت حال قابو میں ہے تو آئندہ پندرہ روز میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی