وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان میں کرونا کی صورت حال اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو فون کر کے صحت اور معیشت پر وبائی امراض کے مضر اثرات کو قابو کرنے پر بات چیت کی ہے۔
وزیر اعظم نے بل گیٹس کو وبائی مرض سے متعلق پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا، اور پاکستان کی قومی مربوط کوششوں پر بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے کرونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم نے کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن سے لوگوں کو کرونا اور بھوک سے بچایا گیا، اس بار ایس او پیز پر عمل درآمد زیادہ مشکل ہے۔
دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے لیے وکالت کی تعریف کی۔